کھیل

کرونا وائرس سے صورتحال تشویشناک۔۔۔حکومت نے پی ایس ایل پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک ) کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث محکمہ صحت سندھ نے شہر میں عوامی اجتماعات اور پی ایس ایل طرز کے ایونٹ پر بھی پابندی لگانے کی تجویز دی ہے اور پی سی بی نے حکومتی تجویز پر عمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔کراچی میں ابھی پاکستان سپر لیگ

(پی ایس ایل 5) کے پانچ میچز ہونا باقی ہیں لیکن اس سے قبل ہی محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے باعث صوبائی حکومت سے شہر میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے۔ کراچی میں محکمہ صحت کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے بھی شرکت کی اور اس دوران کراچی میں ہونے والے میچز کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔اس حوالے سے ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ پی سی بی کے اعلیٰ حکام سندھ حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور وہ حکومت کے ساتھ اجلاسوں میں بھی شریک ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت کی جو بھی ہیلتھ ایڈوائزری ہو گی اس پر پی سی بی مکمل عملدر آمد کرے گا۔واضح رہےکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اب تک 4 ہزار ہلاکتیں رپورٹ کی جاچکی ہیں پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 16 ہے جن میں کراچی سے مزید 9 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو کی زیرصدارت ایک اہم ہنگامی اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت سندھ نے ایئر پورٹ پر سکریننگ کیلئے ہیلپ ڈیسک کے قیام کا فیصلہ کیاگیا ہے ،اجلاس میں تمام نجی اورسرکاری ہسپتالوں میں بھی فرنٹ لائن ڈیسک کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ صحت سندھ میں عوامی اجتماعات نہ کرنے سے متعلق ایڈوائزری بھی جاری کرے گا۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی آنے والے تمام مسافروں کی سکریننگ کی جائے گی ۔وزارت صحت کامزید کہنا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل میچز بھی منعقد نہ کروائے جائیں ۔

Show More

Related Articles

54 Comments

  1. environments by le social security card replacement , positive pregnancy test in dream. community college sioux falls lyrica side effects lyrica anticonvulsant , followers needed to make money on instagram community action group community definition cdc , communityamerica in grandview community advocates emergency assistance? positive feedback loop of childbirth environments without oxygen, community first credit union baymeadows community america account number.
    positive negative adjectives , community acquired pneumonia healthline environments latex community bridges outpatient.

  2. solidworks 2020 software free download drawing program website to buy Autocad office app for mac free. caed software 2020 download radeon software adrenalin 2020 download engeeeneringu#$sssaunnplus , autocad 2020 software requirements. office 2010 software free download full version, hotel front office software free download office suite free software radeon software adrenalin 2020 fps counter. 2020 software kitchen 2020 cabinet design software free download, harga software autocad 2020.

  3. Howdy! I know this is kind of off topic but I was wondering which blog platform are you using for this site? I’m getting fed up of WordPress because I’ve had issues with hackers and I’m looking at options for another platform. I would be awesome if you could point me in the direction of a good platform.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close