کھیل

پے درپے شکستوں کے بعد لاہور قلندرز کا زبردست کم بیک، دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چاروں شانے چت کر دیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نےدفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو37 رنز سے شکست دیکر اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ایونٹ کے 16ویں میچ میں 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو جیسن روئے 12 رنز بنانے کے بعد سمیت

پٹیل کی گیند پر وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔احسان علی کا وکٹ پر قیام بھی دو رنز تک محدود رہا جب کہ کپتان سرفراز احمد بھی صرف9رنز بنا کر پٹیل کو وکٹ دے بیٹھے۔گلیڈی ایٹرز کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب دلبر حسین کی باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں ان فارم شین واٹسن 23رنز بنانے کے بعد وکٹ کیپر کو آسان کیچ دے بیٹھے،اعظم خان بھی کچھ اچھا کرنے میں ناکام رہے اور 12رنز بنانے والے بلے باز کی اننگز سلمان ارشاد کے ہاتھوں اختتام کو پہنچی۔محمد نواز نے 24رنز کی انگز کھیل کر کچھ مزاحمت دکھانے کی کوشش کی لیکن محمد فیضان نے ان کا کا تمام کر کے اپنی ٹیم کو چھٹی کامیابی دلائی،انور علی کی اننگز4رنز تک محدود رہی،محمد فیضان کے خلاف بلند وبالا چھکے لگانے کے بعد بین کٹنگ نے اپنی نصف سنچری بنائی اور اسی رفتار سے بیٹنگ کرنے کی کوشش کے دوران 18 ویں اوور میں 53 رنز کی اننگز مکمل کر کے آؤٹ ہوئے،گلیڈی ایٹرز نے اسکور کو 165 رنز تک پہنچایا تھا کہ فواد احمد13 رنز بنا کر آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور 37 رنز سے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے پہلےلاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان اور کرس لین نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 36رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد فخر زمان ایک مرتبہ پھر ناکامی

Show More

Related Articles

17 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close