جرائم

ڈیل یا کچھ اور۔۔؟؟ نیب نے ہتھیار ڈال دیئے، شہباز شریف بارے ایسا فیصلہ کر لیا کہ کئی سوال پیدا ہوگئے

لاہور (ویب ڈیسک)نیب نے عدم شواہد کی بنیاد پر شہباز شریف کے خلاف 12 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق شہباز شریف کے خلاف نیب میں جاری 12 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریجنل بورڈ کی میٹنگ میں کہا گیا ہے کہ

شہباز شریف کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے جس کے بعد بورڈ نے انکوائری بند کرنے کے لیے نیب کے چیئرمین کو خط لکھ دیا ہے۔بعد ازاں انکوائری میں نامزد میاں عطا اللہ اور میاں رضا عطااللہ سمیت متعدد افراد وفات پا چکے ہیں۔ جبکہ کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف انکوائری میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے جس کی بنا پر انکوائری کو مزید جاری نہیں رکھا جا سکتا۔یاد رہے کہ شہباز شریف کے خلاف من پسند افراد کو پلاٹ دینے کے حوالے سے انکوائری 20 سال سے التوا کا شکار تھی۔ جبکہ نیب کی جانب سے اس معاملے پر شواہد اکٹھے کرنے کے لیے انکوائری جاری تھی۔ جبکہ نیب کی جانب سے پلاٹوں کی منسوخی کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے تھے۔دوسری جانب نیب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریجنل بورڈ کی جانب سے بھیجی گئی سفارش پر انکوائری کو موخر نہیں کیا گیا۔ جبکہ ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس کے بعد چیئرمین نیب کے احکامات دینے کے بعد انکوائری بند کی جائے گی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بغیر سرجری نہ کرانےکا بیان نامناسب ہے،نواز شریف کی لندن سے رپورٹس بھیجنی چاہئیں تھیں،اسحاق ڈرا کو 100 بار مشورہ دوں گا پاکستان واپس نہ آئیں،مریم نواز آج ایک حقیقت ہیں، پارٹی ورکر اور ووٹر مریم نواز کو مانتا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائے نیوزکے پروگرام ’’آف دی ریکارڈٖ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسحاق ڈار کی جگہ میں ہوں تو کبھی پاکستان واپس نہ آتا ،اگر وہ مجھ سے مشورہ لیں تو اُنہیں کہوں کہ کبھی واپس نہ آئیں ،اسحاق ڈار نے ملک کے لئے کام کیا ،اسحاق ڈار کو مشورہ دوں گا کہ اس نیب کے سامنے کبھی پیش نہ ہوں ،اسحاق ڈار کو100بارمشورہ دوں گا کہ وہ پاکستان واپس نہ آئیں ۔انہوں نے کہا کہ لندن سے نواز شریف کی رپورٹس آ جائیں گی ،کیا یہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے؟ایک شخص کی میڈیکل رپورٹس پر پبلک میں بحث کی جا رہی ہے،حکومت کو کسی بیمار کی رپورٹس پبلک نہیں کرنی چاہئےتھی،شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بھی کہا کہ نواز شریف بیمار ہیں ،نواز شریف کی بیماری پر حکومت سیاست کر رہی ہے،نواز شریف کی جو رپورٹس حکومت مانگ رہی ہے،وہ مل جائیں گی۔انہوں نےکہاکہ مریم نواز آج ایک حقیقت ہیں،مسلم لیگ ن میں ان کا بہت بڑا رول ہے،پارٹی ورکر اور ووٹر مریم نواز کو ووٹر مانتا ہے،میں کسی ڈیل پر یقین نہیں کرتا،مریم نواز کی جماعت پارلیمنٹ میں موجود ہے،پرفارم اپوزیشن نہیں حکومت کرتی ہے،حکومت فیل ہوچکی ہے۔اُنہوں نےکہا کہ بلاول صاحب نئے نئے آئے ہیں،اُنہیں اس طرح کی باتیں نہیں کرنی چاہئے،آپ ٹروتھ کمیشن بنا دیں اورقرآن پرلوگوں سےحلف لیں سب سچ بولیں گے،پاکستان میں کوئی الیکشن آ ج تک فری اینڈ فئیر نہیں ہوا،2013 کے الیکشن میں بھی خرابیاں تھیں ،اخلاقی اور قانونی طور پر میرا ووٹ پارٹی کا ہے۔

Show More

Related Articles

33 Comments

  1. GO!!!
    This phrase was said by the first cosmonaut on Earth – Yuri Gagarin. (Yuri Gagarin)
    He was the first astronaut on Earth. He was Russian! …
    Now Russia is becoming a strong country, gas pipelines, a vaccine against COVID-19, an army.
    Is this very reminiscent of the communist Soviet Union?
    How do you think?
    Now we have total control in our country. I am interested in the opinion of foreigners.

    Албонумисматико

    ПОЕХАЛИ!!

  2. GO!!!
    This phrase was said by the first cosmonaut on Earth – Yuri Gagarin. (Yuri Gagarin)
    He was the first astronaut on Earth. He was Russian! …
    Now Russia is becoming a strong country, gas pipelines, a vaccine against COVID-19, an army.
    Is this very reminiscent of the communist Soviet Union?
    How do you think?
    Now we have total control in our country. I am interested in the opinion of foreigners.

    Албонумисматико

    ПОЕХАЛИ!!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close