پاکستان

ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی بجائے کیا کرے ؟چوہدری شجاعت کھل کر میدان میں آگئے ، گونج امریکہ جا پہنچی ، رد عمل بھی آگیا

لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہئے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی بجائے مصالحتی کردار ادا کریں، مسئلہ کشمیر حل کروائیں اور کشمیریوں پر مظالم بند کروائیں۔ وہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، چودھری سالک حسین ایم این اے، سینیٹر کامل علی آغا، میاں عمران مسعود، ڈاکٹر عمر عادل، نسیم طاہر، ذوالفقار گھمن اور آمنہ الفت بھی موجود تھیں۔ چودھری شجاعت حسین نے

کہا کہ کامیاب کردار ادا کرنے کی صورت میں، میں یقین سے کہتا ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگلا صدارتی الیکشن باآسانی جیت سکتے ہیں اور اقوام متحدہ کو کشمیر پر قرارداد چھوڑ کر دوسرے آپشن پر آمادہ کر سکتے ہیں جو خودمختار کشمیر کی شکل میں بھی سامنے آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صدر ٹرمپ اقوام متحدہ کو کہیں کہ 72 سالہ پرانی قرارداد کو چھوڑ کر دوسری آپشن پر غور کریں اب تو اس قرارداد کی سیاہی بھی مٹ چکی ہے تو ٹرمپ کو دنیا بھر میں زیادہ پذیرائی ملے گی، مسلمانوں اور کشمیریوں میں انہیں مقبولیت حاصل ہو گی اور جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا حصول اور قریب ہو جائے گا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ دوسرا فارمولا ہی مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے لیبیا کے لیڈر مرحوم کرنل قذافی کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ معمر قذافی نے انہیں یہ پیشکش کی تھی کہ وہ خود آ کر دونوں ممالک کے مابین مسئلہ کشمیر حل کروا سکتے ہیں اور نئی خودمختار مملکت کشمیر کو ابتدائی مالی امداد بھی مہیا کر سکتے ہیں، جب واپس آ کر میں نے دوسروں سے مشورہ کیا تو زیادہ تر افراد نے میری مخالفت کی اور مجھے چپ رہنے کا کہا لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ انسانی حقوق کیلئے آگے بڑھ کر آواز بلند کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کل جس طرح مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے وہ تمام دنیا کے سامنے ہے، نصف شب کشمیر میں معصوم اور نابالغ لڑکیوں کو جبراً ان کے گھروں سے اٹھا کر فوجی بیرکوں میں لے جایا جاتا ہے اور ان کی اجتماعی عصمت دری کرنے کے بعد انہیں طلوع صبح سے پہلے واپس گھر چھوڑ دیا جاتا ہے، یہ ایسا قبیح فعل ہے جس پر ان بچیوں کے ماں باپ اپنی بدنامی کی وجہ سے نہ آواز اٹھا سکتے ہیں اور نہ ہی کسی سے بات کر سکتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اگر 1971ء میں بنگلہ دیش قائم کیا جا سکتا ہے تو کشمیر آزاد اور خود مختار کیوں نہیں بنایا جا سکتا، خصوصاً جب کشمیر میں بنگلہ دیش سے بھی بدتر حالات ہیں اور کشمیریوں کی ظالمانہ نسل کشی ہو رہی ہے، اقوام متحدہ کی کشمیر قرارداد کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیر میں ان بے دریغ مظالم کے باوجود اقوام متحدہ ابھی تک خاموش ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی حکومتوں کو مشورہ دیا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر وہ دلیرانہ اور غیر مقبول فیصلے کریں اس کیلئے ان کو اقتدار ہی ہاتھ کیوں نہ دھونا پڑیں مگر اب میں یہ سمجھتا ہوں کہ موجودہ حالات کے تناظر میں کشمیر کی خودمختاری ایک دلیرانہ اور مقبول فیصلہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جو نئی آپشن پر عملدرآمد کروائے اس کا نام تاریخ میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے زندہ رہے گا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں بہت اچھی تقریر کی تھی لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی تقریر میں خودمختار کشمیر بنانے کی بھی تجویز دے دیتے یا کسی دوسرے آپشن پر غور کرنے کا مشورہ دے دیتے۔

Show More

Related Articles

18 Comments

  1. you’re in reality a just right webmaster. The web site loading speed is
    incredible. It seems that you’re doing any unique trick.
    Furthermore, The contents are masterwork. you’ve performed a fantastic activity on this topic!

  2. I was very pleased to find this site. I wanted to thank you for ones time
    due to this fantastic read!! I definitely loved every
    little bit of it and I have you saved as a favorite to see new stuff in your web site.

  3. Hey there! I realize this is kind of off-topic however
    I had to ask. Does running a well-established blog such as
    yours take a massive amount work? I am completely new to writing
    a blog however I do write in my journal on a daily basis.
    I’d like to start a blog so I can easily share my personal experience
    and thoughts online. Please let me know if you have any ideas or tips for new
    aspiring blog owners. Appreciate it!

  4. I’m really enjoying the design and layout of your website.
    It’s a very easy on the eyes which makes it much more pleasant for me
    to come here and visit more often. Did you hire out a developer
    to create your theme? Excellent work!

  5. Heya i’m for the first time here. I came across this board and
    I find It really useful & it helped me out a lot. I hope to give something back
    and help others like you helped me.

  6. It’s in point of fact a nice and useful piece of information. I’m satisfied that you simply shared this helpful information with us.
    Please keep us informed like this. Thanks for sharing.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close