انٹرٹینمنٹ

میری ایک نصیحت ہمیشہ یاد رکھنا، ساری زندگی اس کام سے دور رہنا کامیاب ہو جاؤ گے۔۔۔ دھرمیندر نے اپنے پوتے کو کامیابی کا کیا گر بتایا؟ آپ بھی جانیے

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سینئر اداکار دھرمیندر نے کہا ہے کہ فلم کی دنیا میں قدم رکھنے کےلئے ممبئی آئے تو رہائش نہ ہونے کی وجہ سے انہیں گیراج میں رہنا پڑا اور پیٹ بھرنے کے لئے ایک ڈرلنگ فرم میں کام کرنا پڑا جہاں وہ کبھی کبھار اوور ٹائم بھی کر لیتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر ایک شو میں مہمان کی حیثیت سے گئے تھے جہاں شو انتظامیہ کی جانب سے ایک ویڈیو میں اداکار کی اس جدوجہد کو دِکھایا گیا جو انہوں نے فلمی دنیا میں اپنا کریئر بنانے کے لیے کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر اپنے فلمی کیریئر کے ابتدائی دنوں کی جدوجہد پر مبنی ویڈیو دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ اپنے گاؤں سے ممبئی آیا تھا تو میں اس وقت گیراج میں رہتا تھا کیونکہ میرے پاس ممبئی میں رہائش کے لیے گھر نہیں تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close