انٹرٹینمنٹ

جھمکا گرا رے بریلی کے بازار میں ۔۔۔۔۔۔ اور پھر یوں ہوا کہ بازار میں گرا جھمکا بریلی والوں کو مل گیا ؟ ایک دلچسپ و عجیب خبر

بریلی (ویب ڈیسک) بھارتی شہر بریلی میں ہفتہ کے روز ایک بڑا جھمکا نصب کیا گیا ہے جو شہر کی زری کی مارکیٹ کی نشانی کے طور پر لگایا گیا ہے۔ ہفتہ کے روز بریلی شہر کے زیرو پوائنٹ پر 14 فٹ اونچا اور 200 کلوگرام کا جھمکا نصب کیا گیا ہے، جھمکے کو خوبصورت

بنانے کیلئے اس میں مختلف قسم کے پتھر بھی نصب کیے گئے ہیں۔ انڈیا کے شہر بریلی کی وجہ شہرت 2 چیزیں ہیں، پہلی تو یہاں سے بریلوی مسلک نے جنم لیا جس کے پیروکار برصغیر میں سب سے زیادہ تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ اس شہر کی شہرت کی دوسری وجہ 1966 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ میرا سایہ‘ کا مشہور زمانہ گانا ’جھمکا گرا رے، بریلی کے بازار میں‘ ہے، اس گانے کی مناسبت سے ہی اس شہر کو 54 سال بعد اس کا جھمکا دے دیا گیا ہے۔ بریلی شہر کی پہچان اس ’جھمکے‘ کو بنانے کیلئے مجموعی طور پر 18 لاکھ روپے کا خرچہ آیا ہے، اس میں سے 8 لاکھ روپے جھمکا بنانے میں جبکہ 10 لاکھ روپے اس کے اردگر کے علاقے کی خوبصورتی پر خرچ کیے گئے ہیں۔ جھمکے پر اٹھنے والے اخراجات شہری انتظامیہ، مقامی جیولرز اور شہریوں نے اٹھائے ہیں۔

Show More

Related Articles

41 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close