انٹرٹینمنٹ

مجھے آج تک کسی لڑکے نے لولیٹر لکھا نہ پروپوز کیا ، مگر کیوں ؟ بالی وڈ کی اداکارہ دشا پاٹنی کی زندگی کا حیران کن روپ سامنے آگیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دشا پاٹنی کا کہنا ہے کہ ان کے والد پولیس میں تھے جس کے باعث انہیں آج تک کسی بھی لڑکے نے پرپوز نہیں کیا، وہ شروع سے ہی سنگل ہیں۔ جمعہ کے روز ریلیز ہونے والی فلم ملنگ میں لیڈ رول کرنے والی اداکارہ دشا پاٹنی کا کہنا ہے

کہ ان کی یہ بدقسمتی ہے کہ انہیں آج تک کسی نے بھی پرپوز نہیں کیا۔ ’ میں سکول میں ٹام بوائے تھی اس لیے کسی لڑکے کی میرے نزدیک آنے کی ہمت نہیں ہوتی تھی۔‘اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد پولیس میں تھے جس کی وجہ سے لڑکے ان سے ڈرتے تھے، سکول میں بھی اور پھر کالج میں بھی اسی وجہ سے کوئی لڑکا ان کے قریب نہیں آیا، وہ شروع سے ہی سنگل ہیں۔بالی ووڈ میں آنے کے بعد کی زندگی کے حوالے سے دشا پاٹنی کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی بہت ہی دکھ بھری ہے، وہ کسی بھی پارٹی میں نہیں جاتیں جس کی وجہ سے انہیں کوئی نہیں ملا۔خیال رہے کہ ٹائیگر شروف اور دشا پاٹنی کو اکثر ہی ایک دوسرے کے ساتھ لنچ یا ڈنر کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگ ان کے بارے میں چہ میگوئیاں کرتے ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی اس بارے میں بات نہیں کی۔ ٹائیگر شروف کی بہن کرشنا شروف نے ایک پروگرام کے دوران بتایا تھا کہ ٹائیگر اور دشا ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کررہے ، ان کا بھائی 100 فیصد سنگل ہے۔

Show More

Related Articles

14 Comments

  1. My developer is trying to persuade me to move to .net from PHP. I have always disliked the idea because of the expenses. But he’s tryiong none the less. I’ve been using WordPress on a variety of websites for about a year and am worried about switching to another platform. I have heard excellent things about blogengine.net. Is there a way I can import all my wordpress posts into it? Any help would be greatly appreciated!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close