کھیل

بنگلہ دیش باپ بن گیا : انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگالی ٹائیگروں کے فتح یاب ہوتے ہی بھارتی کھلاڑی کیا کرتے دکھائی دیے ؟ پول کھول دینے والی خبر

پوٹ چیفسٹروم (ویب ڈیسک )بنگلہ دیش نے آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کو فیصلہ کن معرکے میں 3وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تاہم بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست بھارتی کرکٹرز برداشت نہ کرسکے۔انہوں نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو گالیاں دیں

اور ان سے دست گریباں بھی ہوئے، دوسری جانب پاکستان ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن پررہا۔تفصیلات کےمطابق بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا، بھارتی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 42.1اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ کپتان اکبر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43رنز کی اننگز کھیل کر بھارت کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، بنگال ٹائیگرز کی فتح کے بعد بنگلہ دیش میں خوب جشن منایا گیا۔لوگوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ بھارتی سورماؤں کی شکست پر بھارت میں صف ماتم بچھ گیا، جیسوال کی 88رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔دوسری جانب بھارتی ٹیم نے جنٹلمین گیم میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑادیں، انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل کے بعد بنگلہ دیش اور بھارت کے کھلاڑیوں میں جھڑپ دیکھنے میں آئی اور کرکٹرز دست و گریباں ہوگئے،امپائروں نے بیچ بچاو کرایا، وڈیو میں بھارتی کرکٹرز ہندی میں گالیاں بھی دے رہے ہیں تاہم آئی سی سی کا ردعمل سامنے نہ آسکا ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان تیسری پوزیشن کیلئے ہونےوالا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے بعد پوائنٹس زیادہ ہونے کے باعث پاکستان کوٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن ملی۔

Show More

Related Articles

34 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close