تازہ ترین

سعودی عرب نے فوج بھیجنے کا معاوضہ امریکا کے اکاؤنٹ میں جمع کرادیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(کے این این) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے فوج بھیجنے کا معاوضہ ایک ارب ڈالرز امریکا کے اکاؤنٹ میں جمع کرادیا ہے۔ جنوبی کوریا نے فوج تعیناتی کا پچاس کروڑ ڈالرز معاوضہ دیا ہے۔واشنگٹن میں امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب نے ایران کے حملوں سے محفوظ رہنے کیلئے مزید فوج بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ریاض کو کہا گیا کہ اسے فوج کی تعیناتی کے اخراجات دینا ہوں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب نے پہلے ایک ارب ڈالرز کا معاوضہ امریکی اکاؤنٹ میں جمع کرایا۔ اور اس کے بعد فوج کو ریاض بھیجا گیا۔ اسی طرح شمالی کوریا کے حملے سے بچنے کیلئے جنوبی کوریا نے امریکی فوج کی تعیناتی کے پچاس کروڑ ڈالرز معاوضہ دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close