جرائم

دبنگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر کی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی

چونیاں (نمائندہ کماس ) الہ آباد کے نواح تلونڈی میں سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمین پر با اثر زمینداروں نے عرصہ دراز سے قبضہ جما رکھا تھا محکمہ کی طرف سے متعدد مرتبہ زمین چھوڑنے اور فصلیں نہ کاشت کرنے کا احکامات جاری کیئے مگر عمل نہ ہوسکا گذشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گورنمنٹ آف پنجاب اور ڈپٹی کمشنر قصور کے احکامات پر بھاری مشینری کے ساتھ قابضین کی کھڑی فصلوں میں ہل چلا دیئے متعدد کسانوں کے خلاف کارروائی بھی عمل لا کر کسانوں کو پولیس کے حوالے کردیا اسسٹنت کمشنر چونیاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون شکنی اور ناجائز قابضین کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے گورنمنٹ آف پنجاب اور ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایات پر تحصیل بھر میں قبضہ مافیاء سرکاری اراضی کو اپنی جاگیر سمجھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close