جرائم

نئے پاکستان میں بڑا اسکینڈل ،غریب انصاف کےلیے در بدر

مظفرگڑھ (علی جان سے)مظفرگڑھ شاہ جمال کے علاقہ شریف چھجڑا میں غریب انصاف نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گیا بستی بلوچاں سہرانی شریف چھجڑا کے رہائشی محمد اکبر ولد جیون نےروزنامہ کماس کے نمائندے کو بتایا کہ پٹواری عبدالرحمن نے قبضے کے مطابق میری زمین کا ریکارڈ درست کرنے کے لیے مجھ سے 10000 رشوت لی اور مزید ایک لاکھ روپے کی ڈیمانڈ بھی کر دی اکبر نے کہا کہ میں غریب آدمی ہوں میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں میرے گھر میں ایک وقت کاکھانا تو پکتا ہے جبکہ دوسرے وقت کا پتہ نہیں ہے ان حالات کی وجہ میں مزید رشوت نہیں دے سکا میرا کھاتہ نمبر 82 میں شمار تھا اور قبضہ بھی اسی کھاتے میں ہے لیکن ساز باز ہو کر اور مزید رشوت نہ ملنے پر کھاتا نمبر 89 پر شامل کیا گیا مزید بتایا کہ میرا فیصلہ 2000 میں میرے حق میں دیا گیا تھا جس کی درستگی آج تک محکمہ مال کے عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے نہیں ہوسکی متاثرہ اکبر نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کمشنر ڈیرہ غازی خان وزیر اعلی پنجاب سے درد مندانہ اپیل ہے کے میرے کھاتہ نمبر82 کی درستگی پہ عمل درآمد کیا جائے اور پٹواری عبدالرحمن کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

Show More

Related Articles

32 Comments

  1. I like what you guys are up also. Such clever work and reporting! Carry on the excellent works guys I?¦ve incorporated you guys to my blogroll. I think it’ll improve the value of my web site 🙂

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close