شہر شہر

11جنوری کا سورج ملک جمیل احمد کی نوید فتح لے کر طلوع ہو گا: میاں رشید احمد

کنگن پور( رائے صہیب یٰسین )تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح 11جنوری کو پنجاب بھر میں بار کے الیکشن ہو رہے ہیں جس میں تمام امیدواروں کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا۔ اسی طرح تحصیل چونیاں بار کا الیکشن بھی کانٹے دار ہونے کی توقع ہے۔ میاں رشید احمد سابقہ صدر گروپ، حاجی منیر احمد بھٹی گروپ، چوہدری سرفراز علی ذکی سابقہ صدر، غلام محی الدین بھٹی سابقہ صدر نے اس بار چونیاں بار کی صدارت کا تاج سینئر ایڈووکیٹ، سماجی و سیاسی رہنماء سابقہ صدر بار و جنرل سیکرٹری چونیاں ملک جمیل احمد کلس کے سر سجانے اور ان کی بھر پور حمایت کا ارادہ کیا ہے۔ان کے لیے اس وقت زبر دست مہم زورو شور سے جاری ہے اہم وکلاء دھڑے سینئر وکلا رہنماء اپنے دھڑوں کے ساتھ دھڑا دھڑ ملک جمیل احمد کلس کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں جس میں چوہدری محمد اصغر سابقہ صدر و امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل2020، غلام محی الدین بھلر گروپ، رانا مستنصر آصف گروپ، چوہدری فرخ جنید،چوہدری منظور احمد جاٹ گروپ جمشیر کلاں، رانا محمد اقبال، سید افضل شاہ بخاری قاضی والا، محمد ارشد ایڈووکیٹ کنگن پور، حاجی محمد سرور ملک، رانا عبد الجبار، شیخ نوید اختر، ملک اصغر علی جمشیری و دیگر نے اپنی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ امید وار صدر ان شاء اللہ ملک جمیل احمد کلس نے چیئر مین آزاد پر یس کلب سید ندیم اقبال، شیث احمد جنرل سیکرٹری، رائے صہیب یٰسین نائب صدر، چوہدری ساجد سندھو صدر آزاد پریس کلب، ملک محمد یٰسین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کے حقوق اور عزت نفس کا تحفظ میری اولین ترجیح ہو گی۔

Show More

Related Articles

11 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close