شہر شہر

نئے آنے والے اسسٹنٹ کمشنر نے رت ہی بدل دی !!

چونیاں (نمائندہ کماس )اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کی غیر جانبدارانہ کارروائی سے الہ آباد سمیت سینکڑوں ملحقہ دیہات کے عوام مستفید ہوئے شہر کا درینہ مسئلہ سروس روڑ کی بحالی پر ہم نئے آنے والے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ تاجر برادری گذشتہ ادوار میں ایسے عملی اقدامات نہیں اٹھائے گے جو اب نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر نے اٹھائے الہ آباد تاجر برادری ایسے اقدامات پر خوش ہے کہ ٹریفک کے مسائل میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی معروف تاجر محمد امین ، بابر چیمہ ، چوہدری مشتاق ، حاجی سعید احمد و دیگر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ماضی میں ہم جن دورینہ مسائل میں گھرے ہوئے تھے نئے آنے والے اسسٹنٹ کمشنر نے رت ہی بدل دی غیر قانونی تعمیرات قبضہ مافیاء اور ہائی وے کی جگہ کو اپنی جاگیر بنانے والوں کے خلاف غیر جانبدار انداز میں آپریشن کارروائی سے کافی حد تک تبدیلی آئی ٹریفک کا نظام بہتر تر بہتر ہوگیا چونیاں روڑ ، کنگن پور روڑ ، دیپالپور روڑ سمیت قصور روڑ پر تجاوازات کا خاتمہ ہونے پر شہریوں نے اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے نئے نے والے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی کارروائیوں کو سہرایا اور مزید امید ظاہر کی کہ تحصیل انتظامیہ شہر سے مسائل کا مکمل خاتمہ کرے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close