شہر شہر

کون سا محکمہ ختم ہورہا ہے ؟ امجد شعیب کا دھماکہ دار خطاب!

مظفرگڑھ (علی جان سے)ڈپٹی کمشنر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ محکمہ ریونیو ختم نہیں ہو رہا، ضلع کے انتظامی امور میں محکمہ ریونیو کا بڑا اہم کردار ہے، سیلاب ہو، الیکشن ہو، سروے ہو، مردم شماری ہویا کوئی اور کام ہو ریونیو افسران کی معاونت نا گزیر ہوتی ہے، تاہم ہم نے اپنے کام سے بھی ثابت کرنا ہے کہ محکمہ ریونیو کے بغیر ضلع کے انتظامی امور نہیں چل سکتے یہ بات انہوں نے محکمہ ریونیو کے معاملات کو بہتر بنانے کے سلسلے میں جنا ح آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جام آفتاب احمد، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فیاض احمد نے بھی سیمینار سے خطاب کیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کوئی محکمہ یا ادارہ اس وقت ختم کیا جاتا ہے جب اس کو متبادل موجود ہو۔ سول عدالتوں میں ہر معاملہ ریونیو سے جڑا ہوا ہے، لہذا محکمہ ریونیو کو ختم نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہے، ہمارے یہ عہدے امانت ہیں، اس کو ایمانداری سے استعمال کریں، لوگوں کے ساتھ بھلائی کریں اور بھلائی یہ ہے کہ ان کے ساتھ عزت سے پیش آئیں، ان کو ان کا حق لے کردیں، ان سے کوئی چالاکی نہ کریں، انہوں نے کہا کہ لوگوں سے تو چالاکی کی جاسکتی ہے لیکن اللہ سے چالاکی نہیں کی جاسکتی، آپ نے اپنے قلم سے کئے گئے ہر فیصلے کا حساب دینا ہے، جب آپ حق سچ پر فیصلہ کریں گے تو کوئی آپ کو کچھ نہیں بگاڑ سکتا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ میرا فرض ہے کہ میں آپ لوگوں کو طاقتور بناؤں، آپ لوگوں کو امیج بہتر بناؤں اور اچھے کاموں پر حوصلہ افزائی کروں، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ عوام مسائل کو فوری حل کرنے اور عوامی تکالیف کو کم کرنے میں ضلع مظفرگڑھ صوبہ بھر میں پہلے نمبر پر ہے، انہوں نے کہا کہ اگلے 15روز میں گرداور کی خالی سیٹوں پر سینارٹی اور میرٹ پر ترقیاں دے دی جائیں گی اور نائب تحصیلداروں کی سیٹوں پر ترقی کے لئے اعلیٰ حکام کو سفارش کی جائے گی، انہوں نے ہدایت کی کہ پٹواری اپنے دفاتر کے باہر دفتر کا بورڈ ضرور نصب کریں اور دفاتر میں بیٹھ کر کام کریں، قبل ازیں سیمینار سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ ریونیو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، دیرینہ مسائل کو فی الفور حل کیا جائے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ محکمے اپ ڈیٹ کئے جارہے ہیں، ہم نے بھی وقت کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کرنا ہے اور اپنے امیج کو بہتر بنانا ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جام آفتا ب احمد نے کہا کہ افسران کے کارکردگی میں تحصیلدار سے لے کر پٹواری تک کی محنت شامل ہوتی ہے ہم ان کو نظر انداز نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران کے مسائل بھی ترجیح بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں، ان کی ترقی ہو یا ریٹائرمنٹ تمام معاملات کو قانون اور میرٹ پر حل کیے جائیں گے، سیمینار سے اسسٹنٹ کمشران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں، جو کام ہونے والا ہے اس کو فوری کریں اور جو نہیں ہوسکتا اس پر صاف انکار کردیں، لوگوں کے مسائل حل ہونگے تو ان کا اعتماد بحال ہوگا۔ سیمینار میں ضلع بھر کے تحصیلدار، نائب تحصیلدار، گردارور، پٹواریوں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

32 Comments

  1. Write more, thats all I have to say. Literally, it seems as though you relied on the video to make your point. You definitely know what youre talking about, why throw away your intelligence on just posting videos to your site when you could be giving us something enlightening to read?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close