بزنس

پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح نمو میں حیرت انگیز تبدیلی !

کراچی(ویب ڈیسک)اقتصادی ترقی کی شرح نمو کی درجہ بندی میں 2019 کے دوران پاکستان کی 48 درجے تنزلی ریکارڈ کی گئی، دنیا میں تیز ترین معاشی ترقی کرنے والے ممالک میں پاکستان 80ویں نمبر پر چلا گیا، 2018 میں پاکستان 32 ویں نمبر پر تھا۔ 2019 کے دوران دنیا میں تیزترین معاشی ترقی کرنے والے ممالک کی لسٹ میں پاکستان کا اسی نمبر پر رہا، اقتصادی ترقی کی شرح کے مطابق افریقی ملک روانڈا سب سے اوپر رہا، جس کی ترقی کی شرح 7.8فیصدرہی۔ جبکہ بنگلہ دیش 7.79 فیصد کی شرح سے دوسرے نمبرپررہا، اس لسٹ میں نیپال7.1 کی شرح

نمو کیساتھ چھٹے، ویتنام 6.5فیصدشرح کے ساتھ دسویں اورمالدیپ 6.46 فیصد شرح کیساتھ بارہویں نمبرپررہا، اکیسویں نمبر پر چین کی ترقی کی شرح 6.13 فیصد اور بائسویں پر بھارت کی شرح نمو 6.12 فیصد رہی، پاکستان کی امعاشی ترقی کی شرح نمو 3.3 فیصد تھی جبکہ 2018 میں اس لسٹ مین پاکستان 5.2 فیصد شرح نمو کے ساتھ 32 ویں نمبر پر تھا۔

Show More

Related Articles

37 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close