کھیل کے میدان سے انتہائی افسوس ناک خبر آگئی !

اسلام آباد (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سال 2019 پاکستانی ٹیم کے لیے انتہائی مایوس کْن رہا، مجموعی طور پر 10 میچز کھیلنے والی گرین شرٹس کو صرف ایک فتح مل سکی۔6 فروری کو سنچورین میں جنوبی افریقا کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کے آخری مقابلے میں قومی ٹیم 27 رنز سے کامیاب ہوئی۔ جس کے بعد پورے سال فتح پاکستانی ٹیم سیرْوٹھی رہی۔سال 2019 کے بقیہ 9 میچوں میں سے قومی ٹیم کو 8 میچوں میں شکست ہوئی جب کہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔پاکستان نے اس سال 3ممالک کے خلاف سیریز کھیلیں جن میں جنوبی افریقا
کے خلاف 1-2 ، سری لنکا کے خلاف 0-3 اور آسٹریلیا کے خلاف 0-2 سے ناکامی کا داغ سہنا پڑا جبکہ دورہ انگلینڈ میں میزبان کے خلاف واحد میچ میں 7 وکٹ سے شکست کی ہزیمت اْٹھانی پڑی۔ شائقین کرکٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کی سب سے حیران کْن اور پریشان کردینے والی کارکردگی سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں رہی جس میں گرین شرٹس تینوں میچوں میں ہار گئے ، حالانکہ قومی ٹیم اس وقت ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر موجود تھی۔یہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی کیپٹن کی حیثیت سے آخری سیریز تھی جس کے بعد انہیں کپتانی سے ہٹانے کے بعد ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا گیا۔ دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کے نئے قائد بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اتری تاہم یہاں بھی پاکستانی ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں 0-2 سے شکت ہوئی جب کہ پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
hydroxychloroquine usa https://hhydroxychloroquine.com/
hydroxychloroquine and eye problems https://hydroxychloroquine.webbfenix.com/
vidalista 40 mg effectiveness https://vidalista40mg.mlsmalta.com/
free proair inhaler coupons https://amstyles.com/
hydroxychloroquine coronavirus protocol https://hydroxychloroquinee.com/
hydroxychloroquine sulfate 200mg generic https://hydroxychloroquine.mymvrc.org/
sildenafil without a doctors visit https://sildenafili.com/