انٹرنیشنل

دنیا میں جنگی جنون سوار، فضائی حملہ کر دیا گیا ، بڑی جنگ کا خطرہ

بیروت(سی ایم لنکس)شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ مشرقی شام میں بدھ کے روز نامعلوم جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں البوکمال شہر میں کم سے کم پانچ ایرانی حمایت یافتہ جنگجو ہلاک ہو گئے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا یہ بمباری کس نے کی ہے؟۔آبزرویٹری نے بتایا کہ نامعلوم طیاروں نے دیر الزور کے مشرقی دیہی علاقے البوکمال شہر کے وسط میں ایران نواز ملیشیا کے 47 ویں بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔آبزرویٹری نے متعدد دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔ تنظیم کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ البوکمال میں حملہ ڈرون طیاروں کی مدد سے کیا گیا۔ البوکمال شہر شامی عراق کی سرحد کے قریب انتہائی مشرق میں واقع ہے جب کہ دیر الزور میں مختلف شامی گروپوں کا کنٹرول ہے۔اس علاقے میں شامی حکومت کی فورسز کو ایران نوازجنگجوؤں اور عراقی شدت پسندوں سمیت غیر ملکی عسکریت پسند گروپوں کی حمایت حاصل ہے۔ اس کے علاوہ اس علاقے میں ‘داعش’ کے خلاف سرگرم ‘واشنگٹن’ کے حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز بھی تعینات ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق 8 دسمبر کو البوکمال کیعلاقے کو نشانہ بناتے ہوئے پانچ ایران نواز جنگجو ہلاک ہو گئے تھے۔

Show More

Related Articles

19 Comments

  1. hello there and thank you for your information – I’ve certainly picked up anything new from right here. I did however expertise some technical points using this web site, since I experienced to reload the web site a lot of times previous to I could get it to load correctly. I had been wondering if your web hosting is OK? Not that I’m complaining, but slow loading instances times will sometimes affect your placement in google and can damage your high quality score if advertising and marketing with Adwords. Anyway I am adding this RSS to my e-mail and could look out for a lot more of your respective intriguing content. Ensure that you update this again very soon..

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close