انٹرنیشنل

ٹرمپ نے فلم انڈسٹری جوائین کر لی ؟

واشنگٹن(سی ایم لنکس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بچوں کی مشہور زمانہ انگریزی فلم ’ہوم الون 2‘ میں جلوہ گر ہونا اعزاز کی بات ہے۔1992 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہوم الون‘ کے سیکوئل ’ہوم الون 2: لوسٹ ان نیو یارک‘ کے سین میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک سین کے لیے فلم کا حصہ بنے تھے، اس سین میں ڈونلڈ ٹرمپ فلم کے مرکزی کردار کیون کو راستہ سمجھاتے نظر آئے۔امریکی صدر سے کرسمس کی تقریبات سے متعلق ایک انٹرویو میں ’ہوم الون 2‘ کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ ان کی پسندیدہ کرسمس فلم ہے؟ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر سال خاص طور پر کرسمس کے موقع پر اس فلم کا ذکر کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچے اس فلم کو بیحد پسند کرتے ہیں، وہ مجھے اس طرح ٹی وی پر نہیں دیکھتے جس طرح اس فلم میں دیکھتے ہیں اور پھر کہتے ہیں ہم نے آپ کو اس فلم میں دیکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک اچھی فلم تھی اور اس وقت میری عمر کچھ کم تھی، میرے لیے اس فلم میں جلوہ گر ہونا اعزاز تھا۔بچوں کی مشہور زمانہ انگریزی فلم ’ہوم الون ٹو‘ کی ریکارڈنگ کے دوران ڈائریکٹر نے فلم کا کچھ حصہ ایک بڑے ہوٹل میں شوٹ کرنا چاہا تو اس ہوٹل کے مالک نے کسی بھی طرح اس فلم میں اپنا چند سیکنڈ کا شارٹ ریکارڈ کرانے کی فرمائش کر ڈالی کہ خواہ یہ سین ایک سیکنڈ کا کیوں نہ ہو۔اس کے بدلے میں ہوٹل مالک نے پورا ہوٹل بلامعاوضہ فراہم کرنے اور فلم کے عملے سے ہوٹل کا کرایہ نہ لینے کی بھی پیشکش کی۔ہوٹل کے اس شوقین اور ضدی مالک کی یہ خواہش پوری کردی گئی۔ یہ اداکاری کا شوقین ہوٹل مالک کوئی اور نہیں آج کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

Show More

Related Articles

24 Comments

  1. I’m not sure where you’re getting your information, but great topic. I needs to spend some time learning much more or understanding more. Thanks for excellent information I was looking for this info for my mission.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close