شہر شہر

قائدین خود کو بڑے ناموں سے تشبیہ دلوانا چاہتے ہیں:زاہدصدیقی

لاہور( نمائندہ کماس )ممتاز شاعر،ادیب،کالم نگار،سیاسی،سماجی شخصیت اور متعدد فلاحی تنظیموں سے وابستہ نامور صحافی زاہدصدیقی نے روزنامہ کماس سے گفتگو میں کہا کہ دنیا کے وہ قائدین جنہیں دنیا نے آج بھی یاد رکھا ہوا ہے، وہ کسی بے قاعدگیوں میں کبھی ملوث نہیں رہے انکا اٹھنا بیٹھنا چلنا پھرنا سب اپنی عوام کیلئے تھا ان لوگوں نے عوام کی طرح رہتے ہوئے عوام میں اپنا ایسا مقام پیدا کیا کہ آج بھی عوام ان لوگوں کے ناموں کو ہاتھ اٹھا کر سلیوٹ کرتی دیکھائی دے رہی ہے؛ ہماری بدقسمتی سمجھ لیجئے کہ ہمارے سیاسی قائدین اپنے آپ کو بڑے ناموں سے تشبیہ تو دلوانا چاہتے ہیں لیکن عوام کی طرح زندگی گزارنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ خود بطور حکمران بی ایم ڈبلیو سرکاری لگثری گاڑیوں اور بہترین ہیلی کاپٹروں،جہازوں میں عیش وعشرت کا سارا سازوسامان لیے بیدردی سے گھومے،قوم کو حال و بے حال کر دیا، اس کے پلے ککھ نہ چھوڑا،اپنی عیاشیوں اور سیر سپاٹوں کے لیے بے مقصد،بے کار،بغیر کام کے غیر ملکی دورے کرکے ملکی خزانے کا غلط اوربے دریغ استعمال کیا، خود تو گئے ہی بیرونی دوروں پر،ساتھ بھاری”فوج ظفر موج”کو بھی لیجاکر اْن کا حصہ بھی برابر بٹورا، ملک کو اپنے لالچ،ہوس کی بھینٹ چڑھایا،اِس کو بیدردی سے نوچا،لوٹا،کھایا،صاف کیا،بعض تو اِس ملک کو ملنے والے تحفے تحائف بھی کھاگئے،ملک کے ککھ پلے نہ چھوڑتے ہوئے اسے کسی قابل نہ چھوڑا

Show More

Related Articles

31 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close