شہر شہر

ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کا دھماکہ خیز اعلان ۔۔۔۔ کیا کرنے جارہے ہیں ؟

مظفرگڑھ (علی جان سے)یہ ملک پاکستا ن ہماری جنت ہے،ہماری عزت ہے اور اس کی عزت کی پاسداری کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے، اس کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر یہاں علم کی شمع روشن کرنی ہے، امن قائم کرنا ہے اور اس کی خوشحالی کیلئے تسلسل سے کام کرنا ہے،

دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں اور اس کو قائد کا پاکستا بنانا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے جناح آڈیٹوریم ضلع کونسل مظفرگڑھ میں یوم قائد اعظم محمد علی جناح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈی پی اور سید ندیم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب، سی ای او تعلیم مسعود ندیم بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نئی دنیا کی تلاش میں ہم نے سچ کا راستہ اپنانا ہے، اپنے اخلاق کو بہتر بنانا ہے، دوسروں کے ساتھ بھلائی اس کا حق سمجھ کر کرنی ہے، دوسروں کو حق دینا شروع کردیں گے تو اپنا حق ملنا شروع ہوجائے گا، انہوں نے طلباء سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علم بڑی طاقت ہے ہم نے علم سے ذریعے آگے بڑھنا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ضلع میں تعلیم مہم شروع کررہے ہیں، جس کے تحت ضلع کا ہر بچہ سکول جائے گا، اس مہم میں سکولوں کے طلباء و طالبات، اساتذہ اور سرکاری ملازم نے ہمارا ساتھ دینا ہے، ہر فرد نے ہر بچے نے اپنے گلی،محلے اور ہمسایہ میں ایسے بچوں کی نشاندہی کرنا ہے جو سکول نہیں جاتے ہم ا ن کو سکول لے کر آئیں گے اور قانون کے مطابق ہر بچے کا حق ہے کہ اس کو سکول میں داخل کرایا جائے، انہوں نے کہا کہ غربت اور دیگر مجبوریوں کی وجہ سے سکول نہ آنے والے بچوں کی ہر ممکن مدد کریں گے،

انہوں نے کہا کہ ہم نے بچوں میں احساس ذمہ داری پیدا کرنا ہے اور اس ملک کو جنت نظیر بنانا ہے، ڈی پی او سید ندیم عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستا ن کو محفوظ بنانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہم نے دیگر شعبوں میں ترقی کے ساتھ ساتھ اپنے اخلاق کو بھی بہتر بنانا ہے، قائد کی تعلیمات پر عمل کرنا ہے، امید کی شمع جلانا ہے، اپنے اور قوم کے اندر حوصلہ اور خود اعتمادی پید ا کرنی ہے، اپنے کردار کو مضبوط بنانا ہے پھر ہم ہر محاذ پر سرخرو ہونگے اور قائد کے خوابوں کو عملی شکل دینا ہے، تقریب میں سکولوں طلباء و طالبات نے اپنے اپنی تقاریر میں قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی اوران کے کارناموں پر روشی ڈالی اور انہوں خراج تحسین پیش کیا، ملی نغمے پیش کئے گئے، تقریب میں ضلعی انتظامی افسران، اساتذہ، طلباء وطالبات کی کثیر تعداد سمیت ضلعی صدر انجمن تاجران امیر حسن، صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تاجران شیخ عامر سلیم اور معززین شہر نے شرکت کی، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر امجد شعیب خان ترین اور ڈی پی اوسید ندیم عباس نے راولے والا کے گرجا گھر میں کرسمس کی تقریب میں بھی شرکت کی اور مسیح برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی، علاوہ ازیں ضلع بھر کے دیگر سرکاری سکولوں، سرکاری اداروں میں بھی یوم قائد کی تقریبات منعقد کی گئیں۔

Show More

Related Articles

11 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close