جرائم

پاکستان میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون ۔۔۔ بڑٰ ی کارروائی

شخیوپورہ (وقاص عرف بلا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی محمد خالد کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون مہم میں ایس ایچ او تھانہ صدرشیخوپورہ انسپکٹر فیصل عباس اور ان کی ٹیم نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے پانچ کس ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے تقریباً38کلومنشیات (22کلوگردہ اور16کلوافیون)اور ایک گاڑی سوزوکی پک اپ برآمد کرلی۔

تفصیل کے مطابق مورخہ 25.12.19کی شب درمیانی تھانہ صدرپولیس کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ اس وقت ایک گاڑی سوزوکی پک اپ منڈیالہ ورکاں روڈ نزد قبرستان جس میں بھاری مقدارمیں منشیات موجودہے جس پر ریڈ کیاجائے تو ملزمان اور منشیات پکڑی جاسکتی ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ صدرانسپکٹر فیصل عباس نے فوراًسپیشل ٹیم جن میں ذوالفقار علی SI نوید اسلم ASIمجیداسلامASIکنسٹیبل محمد الیاس 2444/Cمعہ دیگر ملازمان علاقہ کو راونڈ اپ کیا اور ملزمان پر ریڈ کیا دوران ریڈملزمان جن میں وقاراحمد خاں،فلک نیاز خاں،محمد کمال،محمد انتظار اور سرفرازبی بی کو گاڑی سمیت گرفتارکرلیااور گاڑی کے خفیہ خانوں سے منشیات بھی برآمدکرلی دوران تفتیش ملزمان وقار خاں اور فلک نیاز خان نے انکشاف کیاکہ وہ یہ منشیات ضلع مردان سے سمگل کرکے یہاں منڈیالہ ورکاں علاقہ تھانہ صدرشیخوپورہ مسمیان محمد کمال،محمد انتظار اور سرفرازبی بی کو فروخت کرنے آئے تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے تھانہ صدرشیخوپورہ پولیس کو اس بڑی کاروائی پر شاباش دی اور پوری ٹیم کو انعام دینے کا اعلان کیا

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close