شہر شہر

شرقپور شریف میں کرسچن کمیونٹی کی طرف سے کرسمس تقریب کا اہتمام

شرقپور شریف ( صادق عطاری) شرقپور شریف میں کرسچن کمیونٹی کی طرف سے کرسمس کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی رانا تنویر حسین، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی شرقپور میاں عمران اشرف یعقومیہ، سینئر مسلم لیگی رہنما رانا ارشد ایم پی اے، سینئر مسلم لیگی رہنما حکیم سلیم اللہ ، سابق چیئرمینز خالد نذیر ڈھلوں، ملک علی عابد، راؤ مزمل، کونسلرز ڈاکٹر طاہر، قاضی عتیق، قاضی احتشام کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے نائب صدر اورپبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کی ضامن ہے اور انکا مکمل احترام کرتی ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ میاں نواز شریف ہسپتال میں زیر علاج ہیں لیکن ملاقات میں اپنی صحت کی بجائے انہوں نے عوام کی خدمت کرنے کے لیے زور دیا تھا۔ بیرون ملک دوران علاج بھی انکو پاکستانی عوام کی فکر ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکمت نے ملکی پالیسیاں بناتے ہوئے عوام کا خصوصی خیال رکھا لیکن موجودہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کر کے غریب عوام کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا ہے۔حکمران اپنی نااہلی کی وجہ سے ملک کو تباہی کے دہانے تک لیجا چکے ہیں۔ عوام اب پی ٹی آئی سے تنگ آچکے بہت جلد تحریک شروع کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
Close
Close