کرائم بیٹ

سانگلہ ہل:کھیلوں کے گراؤنڈ آبادکرناعبادت سے کم نہیں : طارق محمودباجوہ

سانگلہ ہل(تحصیل رپورٹر)باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن ضلع ننکانہ کے زیراہتمام شاہکوٹ میں منعقدہ بین الاضلاعی تن سازی کے مقابلوں میں مسٹرننکانہ کااعزازغلام فریدنے حاصل کیاجبکہ دی بیسٹ جم خانہ سانگلہ ہل کے سبطین زاہدانصاری نے دوسری پوزیشن حاصل کی تن سازی کے مقابلوں کی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ممبرصوبائی اسمبلی طارق محمودباجوہ تھے تقریب میں مسلم لیگ(ن)کے رہنماچوہدری امتیازاحمدکاہلوں اورسابق مسٹرپاکستان فادرکریم نے بھی خصوصی شرکت کی اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے طارق محمودباجوہ نے کہاکہ کھیلوں کے گراؤنڈآبادکرناکسی عبادت سے کم نہیں جسمانی ورزشیں ذہنی صلاحیت کواُجاگرکرتی ہیں نوجوانوں کومنشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے جسمانی وذہنی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ضروری ہے کہ کھیلوں کے گراؤنڈ آبادکئے جائیں انہوں نے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے تن سازوں میں حوصلہ افزائی کے انعامات بھی تقسیم کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close