کرائم بیٹ

سانگلہ ہل:سی بی اے یونین کے زیراہتمام کرسمس کے حوالے سے تقریب

سانگلہ ہل(تحصیل رپورٹر)میونسپل کمیٹی سانگلہ ہل کی سی بی اے یونین کے زیراہتمام کرسمس کے حوالے سے میونسپل پارک میں تقریب کاانعقادکیاگیاجس کی صدارت سینٹری انسپکٹرراناسرداراحمدنے کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنرسانگلہ ہل سمیراعنبرین اورچیف آفیسرملک خرم افتخارمہمان خصوصی تھے تقریب میں یونین کے جنرل سیکرٹری شہزادیوسف،فادرامانت چن،فادرڈینئل صابر،پادری تجمل پرویز،پادری شکیل گل،ایس ایچ اوسٹی میاں جسیم احمدسمیت مسیحی کمیونٹی کی کثیرتعدادنے شرکت کی اورکرسمس کاکیک کاٹاگیااس موقع پرخطاب کرتے ہوئے فادرامانت چن نے کہاکہ کرسمس کی خوشیاں منانے سے محبت اوربھائی چارے میں اضافہ ہوتاہے جتنی پاکستان میں اقلیتوں کوآزادی اورمحبت حاصل ہے شائیدہی دنیاکے کسی دوسرے ملک میں ہوشہزادیوسف نے کہاکہ پاکستان میں رہتے ہوئے کبھی بھی یہ احساس نہیں ہواکہ ہم اقلیتی قوم ہیں ہمارے تمام پاکستانی بہن بھائی ہماری خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں اوراس سے محبت وبھائی چارے کاپیغام ملتاہے انہوں نے کہاکہ ہم بھی اسی طرح اپنے مسلمان بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔

Show More

Related Articles

20 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close