شہر شہر

لا ثانی ویلفئیر فاونڈ یشن کی زیر قیادت افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی ریلی

لاہور ( نمائندہ کماس )تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن ضلع لاہور کے زیراہتمام افواج پاکستان اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کیلئے پُرامن ریلی آج 22دسمبر بروز اتوارساڑھے 11بجے دن الحمراء ہال مال روڈ سے لاہور پریس کلب تک نکالی جائیگی۔ ریلی کی قیادت تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنما اور پاکستان مسلم الائنس کے صوبائی صدر صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی کرینگے۔ ریلی میں علماء و مشائخ عظام، ڈاکٹرز، وکلاء، طلبہ و طالبات، مختلف مکاتب فکر سے وابستہ افراد سمیت لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن ضلع لاہور کے کمیونٹی ورکرز مردو خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔ لاہور پریس کلب کے سامنے تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے عہدیداران خطاب بھی کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close