انٹرنیشنل

محمد عامر قریشی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے صدر مقرر

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ اوورسیز کے مرکزی رہنماءوقاراحمدباجوہ اور برطانیہ کے صدر اقبال سندھو کی تجویزپر محمدعامرقریشی کی فلاح انسانیت کیلئے گرانقدرخدمات اوران کی طرف سے ہرمرحلے میں انسا نی اقدار کی پاسداری کو دیکھتے ہوئے انہیںانٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کا صدرمقررکیا ہے ۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس اوورسیزکے مرکزی رہنماءوقاراحمدباجوہ نے منافرت اورتعصبات پرکاری ضرب لگانے، فرانس میںمختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کوفروغ اور بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کیلئے گرانقدرخدمات انجام دینے پرمحمدعامرقریشی کانام انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے صدر کیلئے تجویز کیا جبکہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کے صدر اقبال سندھو اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر محمدجمیل گوندل دونوں نے اس منصب کیلئے محمدعامرقریشی کوموزوں اوراہل انتخاب قرارد یااوران کی تقرری کے متفقہ فیصلے کوسراہا ۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ نے محمدعامرقریشی کی تقرری کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فرانس کے صدرمحمدعامرقریشی نے کہا ہے کہ دنیا کی ہرریاست فلاح انسانیت کیلئے اپناتعمیری کرداراداکرے۔انسانوں کی ہلاکت نہیں بلکہ آسودگی کیلئے ایجادات کرناہوں گی۔انہوں نے کہا کہ بندوق اوربارود نے دنیاکوجہنم بنادیا ،اسے جنت بنانے کیلئے ایک دوسرے کیلئے آسانیاں پیداکرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہتھیاراور شرپسندعناصر دنیاکویرغمال بنائے ہوئے ہیں،ان کے چنگل سے نکلناہے توعالمی لیڈرز کوایک ضابطہ اخلاق پرمتفق اورمتحدہوناہوگا ۔دنیاکاکوئی مذہب نفرت اورتشدد کاحامی نہیں توپھردنیا میں کشت وخون کیوں ہے۔اگردوسروں کوان کے بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بناناشروع کردیں تودنیا میں کوئی اپنے حق سے محروم نہیں رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close