شہر شہر

حکمرانوں کی ناکام خارجہ پالیسی سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان تنہا ہوگیا

رائےونڈ (شمشاد علی بھٹی )کشمیر کے محاصرے کو 133 دن ہو گئے۔ اہل مقبوضہ کشمیر موت و حیات کی کشمکش میں ہیں۔ جماعت اسلامی اہل کشمیر کی مؤثر آواز بن کر سامنے آئی ہے۔ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ، بھارتی فوجوں کا قبرستان بنے گا ۔یہ عالم اسلام کے حکمرانوں کے لیے باعث شرم ہے، پورے بھارت میں مسلمانوں پر بدترین مظالم اور انہیں بھارت بدر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔22 دسمبر بروز اتوار ڈی چوک اسلام آباد، فقیدالمثال کشمیر مارچ کا اہتمام کیا جا رہا ہےہر پاکستانی کو شرکت کی دعوت ہےحکمرانوں کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان بین الاقوامی سطح پر پاکستان تنہا ہوگیا ہے. ملک اس وقت بے یقینی اور امن و امان کی تشویشناک صورتحال سے دوچار ہے۔ 22دسمبر کو اسلام آباد کشمیر مارچ پاکستان کے22 کروڑ عوام کی کشمیریوں کے ساتھ محبت اور یکجہتی کا شاندارہ مظاہرہ ہوگا جس میں ملک بھر سے لاکھوں لوگ شریک ہوں گے اور حکمرانوں کے سوئے ہوئے ضمیر کو جگانے کی کوشش کریں گے۔ سید وقار عظیم قیم زون پی 172جماعت اسلامی لاہور ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close