کھیل

ڈھیر سورمے کالی آندھی سے ، قائم ہوا منفرد ریکارڈ

کوہلی اورپولارڈ نےکرکٹ کی دنیا میں ون ڈے میچ کےدوران بدترین ریکارڈ اپنےنام کرلیاہے۔

وشاکاپٹنم میں کھیلے گئےسیریزکےدوسرے میچ میں کپتان ویرات کوہلی بغیرکوئی رن بنائےگولڈن ڈک پرآؤٹ ہوکرپویلین رخصت ہوگئےجس کےبعدمہمان ٹیم کےکپتان بھی پہلی گیند پرگولڈن ڈک آوٹ ہوکرپویلین کی طرف لوٹ گئے۔

ون ڈےمیچ میں بھارتی ٹیم کےکپتان ٹیم کےعمدہ آغازکےبعدمیدان میں اترےتوشائقین امیدلگائےبیٹھےتھےکہ وہ اپنے روایتی انداز کو برقراررکھتےہوئےایک اوربڑی اننگزکھیلیں گے۔

تاہم اسٹیڈیم میں موجود شائقین کواس وقت شدیدمایوسی ہوئی جب کپتان ویرات کوہلی پہلی گیندپرآؤٹ ہوکرگولڈن ڈک شکارہو گئے۔

بعدازاں ویسٹ انڈین ٹیم کی اننگز میں مہمان ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ میدان میں اترے تو محمد شامی نے انہیں بھی پہلی گیند پر پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔

یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ دونوں ہی ٹیموں کے کپتان میچ میں گولڈن ڈک کا شکار ہوئے اور اس سے قبل آج تک کسی بھی میچ میں ایسا نہیں ہوا تھا۔

کالی آندھی کےہاتھوں بھارتی سورماڈھیر

ویرات کوہلی ون ڈے کیریئرمیں تیسری مرتبہ گولڈنگ ڈک پرآؤٹ ہوئے۔

ویرات کوہلی پہلی مرتبہ 2011 میں ویسٹ انڈیز ہی کے خلاف ہی پہلی مرتبہ گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے تھے اس کے علاوہ چھ سال قبل انگلینڈ کے خلاف میچ میں بھی وہ بغیر کوئی رن بنائے پہلی گیند پرپویلین لوٹ گئے تھے۔

بھارت ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میچ میں بآسانی 107رنز سے شکست دی لیکن اس میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے نیا بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

Show More

Related Articles

14 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close