تازہ ترین

جھلس گیا بچہ جب گئی بازار ماں جلا کر سلنڈر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) گیس لیکج کے باعث گھر میں آگ لگنے سے محنت کش کا چار سالہ بیٹا جھلس کر جاں بحق ہو گیا، ریسکیو اہلکاروں نے نعش کو ضروری کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، بتایا گیا ہے کہ ارسلان کالونی دھلے کے رہائشی عرفان کی بیوی کمرے میں سردی کیوجہ سے سلنڈر جلا کر خود سودا سلف خریدنے بازار چلی گئی اس دوران گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں چار پائی پر سویا ہوا اس کا چار سالہ بیٹا اذان جھلس کر جاں بحق اور دیگر سامان خاکستر ہو گیا، تاہم واقعہ کی اطلاع پاکر ریسکیو کے فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے طویل جدو جہد کے بعد بھڑکتی ہوئی آگ پر قابو پا لیا۔ لخت جگر کی ہلاکت پر ورثاء کو غشی کے دورے پڑتے رہے اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

Show More

Related Articles

11 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close