کرائم بیٹ

155 مقدمات درج ،غیر ذمہ دار ڈرائیونگ اب ہو گی سز ا

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن کے تحت ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی ہدایات پر شاہرات پر عوام کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔گذشتہ ہفتے کے دوران پی ایچ پی نے غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر155افراد کے خلاف مقدمات درج کیے۔ ساؤنڈایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر3افراد ،غیرقانونی گیس سلنڈر نصب کرنے پر28افراد کیخلاف مقدمات درج ہوئے۔ علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے1940 مسافروں کو دوران سفر مدد فراہم کی جبکہ3گُمشدہ بچوں محمداشرف، عبداللہ، اورصغیر احمد کوان کے والدین سے ملوایا۔ تجاوزات کے کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس نے 277عارضی تجاوزات بھی ختم کروائیں۔

Show More

Related Articles

11 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close