کرائم بیٹ

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں منعقد ہوئی محفل میلاد ﷺ

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد کیا گیا۔محفل میلاد کا انعقاد ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کے زیر انتظام کیا گیا۔ ڈی ایس پی لائنز فرحت عباس،آر آئی لائن محمد اکمل، لائن آفیسر اختر حسین اور پولیس افسران و اہلکاروںکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ ثناء خوانان ِ مصطفیٰ ؐ نے بارگاہِ رسالت میں گل ہائے عقیدت پیش کرکے محفل میں سما ں باندھ دیا۔خطیب جامع مسجد پولیس لائنز قاری ڈاکٹر فضل حنان نے ’’تعلیمات مصطفی ؐ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button
Close
Close