پاکستان

پاکستان میں بچے کی پیدائش پر اب باپ کو بھی چھٹیاں ملیں گی

پاکستان کے ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے دوران سروس بچے کی پیدائش پر خواتین اور مرد ملازمین کیلئے اضافی مراعات دینے کے بل ‘می ٹرنٹی اینڈ پیٹرنٹی لیوبل 2019’ کی متفقہ منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر قراۃ العین مری کا بل منظوری کیلئے پیش کیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے بل پر حکومتی موقف معلوم کیا تو سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ نے کوئی اعتراض نہیں کیا، جس پر بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔اس بل کے تحت پہلے بچے کی پیدائش پر خواتین ملازمین کو لیو اکاؤنٹ سے باہر مکمل تنخواہ اور مراعات کے ساتھ 180 دن کی چھٹی دی جائے گی۔دوسرے بچے کی پیدائش پر خواتین ملازمین کو لیو اکاؤنٹ سے باہر پوری تنخواہ اور مراعات کے ساتھ 120 دن جبکہ تیسرے بچے کی پیدائش پر 90 دن کی چھٹی بمعہ تنخواہ ومراعات دی جائے گی اور یہ سہولت پوری سروس کے دوران صرف 3 بار دستیاب ہوگی۔اسی طرح جس مرد ملازم کی بیوی بچے کی پیدائش کے مرحلے سے گزر رہی ہوگی، اسے ایک ماہ کی چھٹی مکمل تنخواہ اور مراعات کے ساتھ دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

27 Comments

  1. I have been browsing online greater than 3 hours today, but I by no means discovered any fascinating article like yours. It’s lovely worth enough for me. In my opinion, if all webmasters and bloggers made good content as you did, the internet will be much more helpful than ever before.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close