جرائم

منشیات فروش سے سات کلو چرس برآمد،پولیس نے 14سو گرام کا مقدمہ درج کیا ؟

الہ آباد(وقار حفیظ سے ) منشیات فروش سے سات کلو چرس برآمد،پولیس نے 14سو گرام کا مقدمہ درج کر لیا،افسران کے علم میں ہے باقی چرس مفرور چرس ڈیلر پر ڈالی جائے گی، ایس ایچ او الہ آباد کا موقف، ایس ایچ او الہ آباد رمضان ڈوگر نے دیگر نفری کے ہمراہ نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ میں منشیات فروش ابو ہریرہ کی پان شاپ پر چھاپہ مارا جس کے قبضہ سے تقریباََسات کلو چرس برآمدہوئی پولیس نے 24گھنٹے تک مقدمہ درج نہ کیا اور مبینہ طور پر مک مکا کر نے کے بعد ملزم کے خلاف صرف 14سو گرام کا مقدمہ درج کر لیا ملزم عرصہ دراز سے پان شاپ کی آڑ میں چرس اور افیون کا مکروہ دھندہ کر رہا تھا ایس ایچ او الہ آباد نے اپنے موقف میں بتایا کہ منشیات فروش ابو ہریرہ نے جس الف نامی ڈیلر سے چرس لی تھی باقی چرس اسی پر ڈالنی ہے اور یہ سب کچھ افسران کے علم میں ہے واضح رہے الہ آباد،گہلن ہٹھار،بھاگیوال،بھگیانہ،بھیڑ سوڈیا ں اور دیگر علاقے منشیات فروشوں کا گڑھ بن چکے ہیں سینکڑوں نوجوان اور کم عمر لڑکے منشیات کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں مقامی شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے منشیات فروشوں کے خلاف ترجہی بنیادوں پر کاروائی اور سات کلو چرس کی انکوائری کروانے کا مطالبہ کیا ہے

Show More

Related Articles

23 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close