شہر شہر

برادری کی فلاح کے لئے کام کرنا ہی میری زندگی کا مشن و مقصد ہے :حاجی کاشف بھٹی

رائےونڈ (شمشاد بھٹی )بھٹی راجپوت آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین رائے حاجی کاشف وقار خاں بھٹی نے برادری کی فلاح و بہبود کےلئے بھٹی راجپوت آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی آفس میں اپنا گھر اپنی جنت کے خواب کو پورا کرنے کےلئے بھٹی برادری کے بے گھر خاندانوں کو آسان اقساط پر LDA سے منظور شدہ رہائشی اسکیم میں 4 مرلہ کے رہائشی پلاٹس دینے کا اعلان کردیا ۔ یادرہے کہ حاجی کاشف وقار بھٹی کے زیر سائیہ برادری کو صحت کی سہولیات گھر گھر فراہم کرنے کےلئے پاکستان کے مختلف شہروں میں فری ڈسپنسریز دن رات کام کررہی ہیں ۔ جہاں پر بھٹی برادری کے علاوہ دیگر برادریوں کو علاج معالجہ اور ادویات کی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں ۔ پاکستان کی تمام بھٹی برادری نے حاجی کاشف وقار بھٹی مرکزی چیئرمین کے اس احسن اقدام کو خوب سراہا اور انکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ حاجی کاشف وقار بھٹی نے نمائندہ کماس سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ بھٹی برادری کی ترقی و خوشحالی کے لیئے اس طرح کے کئی میگا پروجیکٹ آئندہ بھی پورے پاکستان میں بھٹی راجپوت آرگنائزیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے پیش کئے جاتے رہیں گے ۔ کیونکہ بھٹی برادری کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے کام کرنا ہی میری زندگی کا مشن و مقصد ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button
Close
Close