کرائم بیٹ

ایس ایس پی آپریشنز محمد نویدکاداخلی و خارجی راستوں پر لگائے جانیوالے ناکوں کا دورہ

لاہور(نمائندہ کماس)ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نویدنے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر لگائے جانے والے مختلف ناکوں کا دورہ کیا۔محمد نوید نے ٹھوکر نیاز بیگ اور بابو صابو ناکوں پرکئے جانے والے سکیورٹی انتظامات اورچیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ایس ایس پی آپریشنز نے ناکو ں پر موجود افسروںو جوانوں کو شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر لگائے جانے والے ناکہ جات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ جوان الرٹ ہو کر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں ،مشکوک اشیاء اورافرادکی حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھیں۔دوران چیکنگ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ، بد اخلاقی ہرگز برداشت نہیںہوگی۔ افسران و جوان عوام کے ساتھ اپنے رویوں کو مزید بہتر بنائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close