شہر شہر

بھٹی راجپوت آرگنائزیشن آفسBROP ڈیفنس لاہور میں اجلاس

رائیونڈ (شمشادعلی بھٹی ) بھٹی راجپوت آرگنائزیشن آفسBROP ڈیفنس لاہور میں رائےحاجی کاشف وقار بھٹی چیئرمین بھٹی راجپوت آرگنائزیشن پاکستان کی زیرصدارت ایک اجلاس ہوا ۔جس میں 15 دسمبر بوقت 10 بجے صبح بمقام مدینہ ہاوسنگ سوسائٹی فیروز پور روڈ لاہور میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد اور بھٹی برادری کے لئے 4 مرلہ کے پلاٹس لاہور سے 10منٹ کی مسافت پر LDA سے منظور شدہ اسکیم میں پانچ سالہ آسان اقساط پر دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر قربان علی بھٹی مرکزی وائس چیئرمین BROP ۔رائے محمد عتیق بھٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات BROP .شمشادعلی بھٹی صدر تحصیل رائیونڈ BROP وصدر سول سوسائٹی الائنس پاکستان تحصیل رائیونڈ ونمائندہ آپ نیوز رائیونڈ ۔ملک ظہیر احمد(سینئر صحافی ) وائس پریذیڈنٹ ہیومن رائٹس لاہور ڈویژن ۔ فہیم اکبر سندھو (سینئر صحافی ) چیف کوآرڈینیٹر ہیومن رائٹس پنجاب نے خصوصی شرکت کی ۔اجلاس میں بھٹی برادری کو درپیش مسائل اور برادری کی فلاح و بہبود کے علاوہ دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں جنت نظیر وادی کشمیر پر بھارتی جبرو تسلط اورمعصوم کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کی گئی ۔ اجلاس کے آخر میں ارض مقدس کی تعمیر و ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کے لیئے دعائے خیر کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close