جرائم

سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے: آئی جی پنجاب

لاہور (زاہد صدیقی سے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیرنے صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز سے جرائم پیشہ وسماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس ٹیموں کی کاروائیوں کی رپورٹس طلب کرنے کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کی جان وما ل کے تحفظ کا عمل بہتر سے بہتر ہوسکے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں حساس تنصیبات، مذہبی مقامات، تعلیمی ادارو ں اور عوامی مقامات کے سیکیورٹی پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے اور پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کیلئے کمیونٹی اور سمارٹ پولیسنگ کی طرز پر بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔اسی سلسلے میں ڈی پی او جہلم سید حماد عابد نے اپنی زیر نگرانی گذشتہ ایک ماہ میں جہلم پولیس کی کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کہ گزشتہ ایک ماہ کے عرصے کے دوران جہلم پولیس نے بروقت کاروائیاں کرتے ہوئے 54اشتہاریوں کے علاوہ دیگر67ملزمان کوبھی گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمدکیا۔

Show More

Related Articles

9 Comments

  1. naturally like your web site but you have to check the spelling on quite a few of your posts. A number of them are rife with spelling issues and I find it very bothersome to tell the truth nevertheless I’ll definitely come back again.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close