پاکستان

پارٹی رہنمائوں نے مایوس کیا،شاہد خاقان عباسی مریم اورنگزیب پر برس پڑے ، دھماکہ خیز اعلان کر دیا ‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مریم اورنگزیب پر برس پڑے ، پارٹی رہنمائوں سے گلے شکوے کا اظہار کر دیا ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر شاہد خاقان عباسی نےسیکورٹی روم میں لیگی رہنمائوں سےملاقات کی ، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کو جھاڑ پلادی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ بے گناہ کو جیل میں رکھا گیا اسمبلی میں احتجاج کیوں نہ ہوا ؟ ۔ شاہد خاقان عباسی نے تلخ لہجے میں مریم اورنگزیب سے سوال کیا کہ میرے پروڈکشن آرڈر کیلئے

احتجاج کیوں نہ ہوا ، پارٹی رہنمائوں نے مجھے مایوس کیا ، احتجاج نظر آنا چاہیے تھا ، آپ لوگ خود اسمبلی میں پہنچ جاتے ہیں میرا خیال نہیں آتا ۔ مریم اورنگزیب نے وضاحت دینا چاہی لیکن سابق وزیراعظم نے کوئی وضاحت نہ سنی ۔ترجمان ن لیگ نے کہاہم احتجاج تو کرتے ہیں جس کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا اگر آپ نے احتجاج کیا ہوتا تو نظر بھی آتا ۔ جبکہ اس سے قبل سعد رفیق نے بھی گلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی رہنمائوں کی توجہ صرف شریف فیملی ہی ہے ہمارا کسی کو خیال تک نہیں آتا۔

Show More

Related Articles

8 Comments

  1. You really make it appear so easy with your presentation but I find this topic to be actually one thing that I think I might by no means understand. It seems too complicated and extremely extensive for me. I am looking ahead for your next put up, I will attempt to get the hang of it!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close