بزنس

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2 ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری متوقع

کراچی( آن لائن ) چین کے ساتھ مشترکہ ٹریڈنگ کے معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ارب ڈالر چینی سرمایہ کاری متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چینی بروکریج فرمز نے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے۔چینی اسٹاک مارکیٹ سرمایہ کار فرمز اربوں ڈالر کا سرمایہ مینیج کرتی ہیں۔ اب ان کمپنیوں کی جانب سے پاکستانی حصص بازار میں 2 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا چین کے ساتھ مشترکہ ٹریڈنگ کا معاہدہ

ہوا ہے۔ معاہدے کی مالیت 28 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہے۔ یہ رقم آسان اقساط میں پانچ سال میں ادا کرنی ہوگی۔یہ اخراجات اسٹاک مارکیٹ اتنظامیہ اٹھا رہی ہے، اسے بروکرز پر منتقل نہیں کیا جائے گا۔ مذکورہ سسٹم سے کمپنیوں کی کراس لسٹنگ آسان اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین سلیمان مہدی کے مطابق شینزین دنیا کی تیسری بڑی اسٹاک مارکیٹ ہے جہان ایک دن میں 40 لاکھ سودے ہوتے ہیں اور ایک سیکنڈ میں 2 ہزار سودے بک کیے جاتے ہیں۔

Show More

Related Articles

34 Comments

  1. It’s a pity you don’t have a donate button! I’d definitely donate to this fantastic blog! I guess for now i’ll settle for book-marking and adding your RSS feed to my Google account. I look forward to new updates and will share this blog with my Facebook group. Chat soon!

  2. After I originally commented I clicked the -Notify me when new comments are added- checkbox and now each time a remark is added I get 4 emails with the same comment. Is there any approach you may remove me from that service? Thanks!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close