صحت

کھانسی کی شکایت پر گلے میں جونک کی موجودگی کا انکشاف‎،سن کر مریض حواس باختہ ہو گیا

بیجنگ (این این آئی)چین میں ایک شخص کے گلے میں 2 زندہ جونک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق چین میں ایک شخص 2 مہینے سے شدید کھانسی میں مبتلا تھا، ڈاکٹر سے رجوع کرنے پر اس کے گلے میں 2 زندہ جونک کی موجودگی کا انکشاف ہوا جو آپریشن کے بعد نکال لی گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 60 سالہ چینی شخص 2 مہینے سے شدید بلغم اور خون والی کھانسی کی شکایت لے کر ڈاکٹر کے پاس گیا جہاں ڈاکٹر نے ابتدائی چیک اپ کے بعد اس کا سی ٹی اسکین کروایا جس میں بھی کھانسی کی

کوئی خاص وجہ سامنے نہ آئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کھانسی اور گلے میں درد بر قرار رہنے کے بعد جب ڈاکٹر نے اس شخص کی برونکو اسکوپی کی تو معلوم ہوا کہ اس شخص کے گلے اورناک میں جونک چپکی ہوئی ملیں جنہیں آپریشن کے ذریعے نکال لیا گیا۔محکمہ جنگلا ت میں ملازمت کرنے والے اس شخص کے گلے کے آپریشن کے ذریعے نکالی گئیں جونکیں 10سینٹی میٹر تک لمبی تھیں،ڈاکٹر نے شبہ ظاہر کیا کہ اس شخص نے پہاڑ ی ندی کا پانی پی لیا ہوگا جس کے ذریعے جونکیں اس کے جسم میں داخل ہو گئیں اور گلے اور سانس کی نالی میں چپک گئیں ۔

Show More

Related Articles

17 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close