شہر شہر

نیب کو مطلوب مین ملزم جام سہیل مجید بلڈر کی عبوری ضمانت کی سماعت نہ ہو سکی

بہاولپور ( غلام رسول خان سے ) نیو سٹلائٹ ٹاؤن غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم نیب کیس،عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ ملتان ڈویژن بنچ کی عدم دستیابی کی بناء پر نیب کو مطلوب مین ملزم جام سہیل مجید بلڈر کی عبوری ضمانت کی سماعت نہ ہو سکی نیو سٹلائٹ ٹاؤن فیزI،فیزIIکے رہائشیوں نے ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان کو درخواست بر خلاف جام سہیل مجید،ڈاکٹر جام محمد اسلم اور جام عبدالمجید گزاری تھی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے متاثرین نے ملزمان جام سہیل مجید وغیرہ پر الزام عائد یا تھا کہ انہیں ترقیاتی کاموں اور بنیادی سہولتوں کے سبز باغ دکھاکر بھاری قیمت پر پلاٹس فروخت کئے گئے مگر نہ تو موقع پر تریاتی کام کروائے گئے اور نہ ہی میونسپل کارپوریشن سے ہاؤسنگ سکیم منظور کروائی گئی جس کے نتیجے میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے تمام رہائشیوں کے بجلی کنکشن منقطع کر دیئے تھے جو طویل عرصہ بعد بحال کئے گئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم بلڈرز کے ساتھ ساتھ محکمہ مال اور میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ افسران وغیرہ بھی جرم میں برابر شریک تھے جنہوں نے کبھی بھی عوام الناس کی آگاہی کیلئے اخبارات میں اشتہارات یا پبلک نوٹس کے تحت غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹس نہ خریدنے کی بابت آگاہ کیا اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم کی رجسٹریاں اور جزوی طور پر میونسپل کارپوریشن سے مکانات کے نقشہ جات بھی منظور کئے جاتے رہے ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان کے حکم پر تحقیقات کی گئیں تو جام سہیل مجید وغیرہ کا جرم ثابت ہو گیا مگر جام سہیل مجید نے گرفتاری کے خوف سے عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ سے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے جو زیر سماعت ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جام سہیل مجید وغیرہ نے غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں بناکر فراڈ سے حاصل کی گئی اراضی کوڑیوں کے بھاؤ خرید کی اور مختلف اداروں سے ساز باز کرکے کروڑوں روپے ”دھر کر لئے“ موصوف ایک عام سفید فیملی سے تعلق رکھتے ہیں لیکن غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے غیر قانونی دھندے کی بدولت اربوں روپے کا کاروبار کر رہے ہیں بہاولپور ملتان اور لاہور سمیت دیگر علاقوں میں کروڑوں روپے ک جائیداد بنگلے اور قیمتی گاڑیاں زیر استعمال ہیں ہمیشہ با اثر افراد کو نذرانے دے کر قانون کے شکنجے سے بچتے چلے آتے ہیں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Show More

Related Articles

4 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close