شہر شہر

القمر گاڈن غیر قانونی ٹاؤن کرپشن اسکینڈل

بہاولپور ( غلام رسول خان سے ) القمر گاڈن غیر قانونی ٹاؤن کرپشن اسکینڈل،مین بلڈر الحاج عبدالحمید نے سابق میئر میونسپل کاپوریشن وغیرہ کی ساز باز سے ٹاؤن کی منظوری کے بغیر باؤنڈری وال بناکر اور اشتہاری مہم چلا کر عوام الناس کو پلاٹس کی فروخت شروع کردی، مشترکہ کھاتہ تقسیم کیے بغیر باؤنڈری وال کا کام شروع کردیا گیا کنڈونیشن فیس ادائیگی کی اجازت کیلئے دی گئی درخواست پر تفصیلی اعتراضات کے بعد اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور کو قانونی کاروائی کیلئے کنڈونیشن فیس کیس کی فائل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر بہاولپور نے واپس بھجوادی انکوائری افسر نے اپنی رپورٹ میں تحریر کیا کہ مشترکہ کھاتہ میں مخصوص خسرہ نمبرات کی کنڈونیشن ادائیگی کیلئے درخواست گزاری گئی ہے کیامشترکہ کھاتہ جات میں مخصوص نمبرات خسرہ کی کنڈونیشن فیس کا بغیر تقسیم کھاتہ،کنڈ ونیشن فیس کا تعین کیا جاسکتا ہے؟ پٹواری حلقہ نے نقشہ عکس شجرہ کھاتہ نمبر26,38,42 برقبہ 97کنال 2مرلے مخصوص نمبرات خسرہ کا مرتب کیا ہے جبکہ جانب جنوب ریلوے لائن ہے،کیا رقبہ ریلوے کی حد براری کی گئی ہے؟ نقشہ مشمولہ میں جانب جنوب 100فٹ روڈ تحریر کیا گیا ہے۔کیا100فٹ روڈ سرکاری منظور شدہ ہے؟ عنوان میں لنک روڈ یزمان تاچک نمبر9/BCتحریر ہے،کیا یزمان روڈ سے زیر بحث لینڈ سب ڈویژن سرکاری سڑک منظور شدہ ہے ؟ پٹواری حلقہ نے اپنی رپورٹ میں تحریر نہ کیا ہے کہ لینڈ سب ڈویژن (القمر گارڈن) کو کوئی سرکاری سڑک لگتی ہے کیا اگر سرکاری سڑک کا لنک لینڈ سب ڈویژن ہاؤسنگ سکیم یا لینڈ سب ڈویژن نہ ہوتا ہو؟ کیا منظور ہو سکتی ہے ؟ انکوائری افسر نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی کہ فائل واپس اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور کو بھجوائی جانی مناسب ہے جو ریکارڈ اور موقع ملاحظہ کرکے اپنی رپورٹ حتمی رائے کیساتھ ارسال کرے، ذرائع کے مطابق الحاج عبدالحمید نے پولیس امداد اور دیگر پولیس معاملات سے نبٹنے کیلئے بہاولپور میں سالہاسال سے براجمان انتہائی نیک سیرت ڈی ایس پی کی خدمات حاصل کرتے ہوئے انکے نام پر 4کنال سے زائد رقبہ خرید کر بطور بلڈر القمر گارڈن، اپنا پارٹنر بھی بنایا ہے بلڈر ز کی جانب سے القمر گارڈن کے بروشر میں القمرگارڈن کا محل و وقوع عقب رینجر سکول حسینی چوک بہاولپور کے علاوہ 50،40اور 30فٹ کشادہ اور میٹل روڈ کی سہولتوں سمیت خوبصورت مسجد،بجلی،سٹریٹ لائٹس،مین انٹری گیٹ،گرین بیلٹ،خوبصورت پارک،باؤنڈری وال،وسیع میٹل روڈ،کمرشل مارکیٹ اور زیر زمین میٹھے پانی کیلئے مرسپل پمپ،انٹری پر مکمل سیکیورٹی سسٹم اور صرف 4000روپے ایڈوانس فی مرلہ ادائیگی پر آسان اقساط میں پلاٹ کے مالک بننے کے دعوے درج ہیں علاوہ ازیں میونسپل کارپوریشن بہاولپور میں نقشہ کیلئے جمع کروائی گئی نقشہ فائل پر 100فٹ لنک یزمان تحریر شدہ ہے بائی لاز اور رولز کے مطابق بغیر منظوری نقشہ اور ادائیگی کنڈونیشن فیس، بلڈرز کی جانب سے ہاؤسنگ سکیم یا لینڈ سب ڈویژن ٹاؤنز وغیرہ میں ترقیاتی کام اور پلاٹس کی فروخت جرم ہے اہلیان بہاولپور نے نیئر اقبال کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سمیت ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close