تازہ ترین

جنرل ندیم رضا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا

راولپنڈی(این این آئی)جنرل ندیم رضا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) کا عہدہ سنبھال لیا۔گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو جنرل زبیر محمود حیات کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی جس کے بعد انہوں نے عہدہ سنبھال لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ندیم رضا نے عہدے کا چارج آج جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں سنبھالا۔یاد رہے کہ اس سے قبل جنرل ندیم رضا چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر کام

کررہے تھے۔جنرل ندیم رضا کور کمانڈر راولپنڈی اور پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں جب کہ انہیں ہلال امتیاز ملٹری بھی مل چکا ہے۔

Show More

Related Articles

19 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close