انٹرٹینمنٹ

وزن بڑھانے کیلئے دوائیاں کھائیں، کنگنا رناوت

ممبئی (آن لائن) بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ اْنہوں نے اپنا وزن بڑھانے کیلئے دوائیوں کا استعمال کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’تھلائیوی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کیلئے وزن بڑھایا ہے جس کیلئے انہوں نے دوائیوں کا استعمال کیا۔بھارتی اداکارہ نے کہا کہ میرا قد بھی لمبا ہے اور میں دْبلی پتلی ہوں جبکہ فلم تھلائیوی میں جن کا کردار ادا کر رہی ہوں وہ مجھ سے کافی مختلف ہیں قد میں بھی اور صحت میں بھی، فلم میں اْن کی طرح

نظر آنے کیلئے میں نے ایسے غذائیں لیں جس سے میرا وزن بڑھے اور اِس کے علاوہ میں نے کچھ دوائیاں بھی لیں۔اْنہوں نے کہا کہ اکثر اداکارائیں صرف ملبوسات کی طرف توجہ دیتی ہیں، جسمانی تبدیلی پر توجہ نہیں دیتیں تاہم میری فلم کے ڈائریکٹر اے ایل ویجے چاہتے تھے کہ میں جے للیتا کے جیسی نظر آؤں، اِس لیے اْنہوں نے مجھے وزن بڑھانے کی تلقین کی۔

Show More

Related Articles

14 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close