شہر شہر

سمبڑیال محکمہ ماحولیات کے افسران کی بھٹہ خشت مالکان کے خلاف کاروائیاں۔

سمبڑیال (مبین احمد سے )قانون کیخلاف ورزی کرنے والے 4 بھٹہ خشت مالکان پر مقدمات درج ۔ایسے بھٹہ خشت مالکان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر محمد الیاس۔انسپکٹر شاہد علی، فیلڈ اسسٹنٹ غلام رسول تفصیلات کیمطابق تحصیل سمبڑیال کے محکمہ ماحولیات کے انسپکٹر شاہد علی اور فیلڈ اسسٹنٹ غلام رسول نے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات سیالکوٹ محمد الیاس کی سربراہی میں قانون کیخلاف ورزی کرنے والے 4 بھٹہ خشت مالکان پر مقدمات درج کر کے بھٹوں کو بند کروا دیا ہے ۔یاد رہے کہ حکومت پنجاب کیجانب سے سموگ اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر ان دنوں اینٹیں بنانے والے تمام بھٹہ خشت کو ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات محمد الیاس کی سربراہی میں 20-11-2019 سے لیکر 20-12-2019 تک مکمل طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں جس کا نوٹیفیکیشن بھی تمام بھٹہ خشت مالکان تک پہنچایا دیا گیا ہے اس کے باوجود بھی چند بھٹہ مالکان اس رول کی خلاف ورزی کر رہے تھے جس پر ایکشن لیتے ہوئے یہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔ اس موقع پر انسپکٹر ماحولیات شاہد علی کا کہنا تھا کہ بھٹہ خشت مالکان خواہ جتنے مرضی اثرو رسوخ والے ہوں وہ قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتے اور ایسے مالکان کیخلاف بلا امتیاز کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی

Show More

Related Articles

3 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close