شہر شہر

فرض شناس افسر و اہلکار محکمے کاقابل فخر سرمایہ ہیں: کیپٹن (ر) ظفر اقبال

لاہور(نمائندہ کماس )ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہا ہے کہ فرض شناس، قابل اور ایماندار افسران و اہلکار محکمے کاقابل فخر سرمایہ ہیں جن کی ان تھک محنت، قابلیت اور پروفیشنل ازم سے محکمہ پولیس کا ورکنگ سسٹم عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار ہوچکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کمپیوٹر بیورو شاہین خالد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرمنعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر کمپیوٹر بیورو شاہین خالد نے الوداعی تقریب منعقد کرنے پر سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اپنی پوری سروس بھرپور محنت، ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کرنے کی کوشش کی جبکہ نئے پراجیکٹس شروع کرنے پرآئی جی پنجاب کی جانب سے ہمیشہ تعاون اور سرپرستی حاصل رہی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close