شہر شہر

واپڈارچناٹائون سب ڈویژن کے جنرل سیکرٹری کو قتل کر دیاگیا

فیروزوالہ (نمائندہ کماس )جی ٹی روڈ کی آبادی راناٹائون میںموٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے واپڈارچناٹائون سب ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمدریاض خان کوگھرکی دہلیزپرقتل کردیاا ور فرار ہوگئے۔ بتایاگیاہے کہ واپڈاملازم 40سالہ محمدریاض خان اپنے گھرسے بازارآرہاتھاکہ موٹرسائیکل پرآنیوالے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے موقع پرقتل کردیااورفائرنگ کرتے فرارہوگئے ۔بتایاجاتاہے کہ مقتول محمدریاض خان کی ہلاکت کی اطلاع جب واپڈارچناٹائون اورسرکل آفس میں پہنچی تووہاں سے واپڈاملازمین بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پرپہنچ گئے جنہوں نے اس واقعہ پرشدید احتجاج کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close