شہر شہر

تھانہ کلچر کے منفی تاثر کو ختم کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں:ایس ایس پی آپریشنز

لاہور(نمائندہ کماس)ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید نے کہا ہے کہ شہریوں کا پولیس سٹیشن پر اعتماد بحال اور تھانہ کلچر کے منفی تاثر کو ختم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔مصیبت کا شکار شہری سب سے پہلے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر تعینات افسران سے رجوع کرتے ہیں۔ انصاف کی فراہمی کا پہلا مرحلہ فرنٹ ڈیسک افسران کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے یہ بات گز شتہ روز اپنے دفتر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فرنٹ ڈیسک افسران میں نقد انعامات و تعریفی اسناد تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ انعام حاصل کرنے والوں میں ڈیٹا پروسیسنگ آفیسر ماورا بیگ،سینئر سٹیشن آفیسرعلائو الدین، غلام یحییٰ الدین ، سینئر سٹیشن آفیسر زمان اویس،عمر کرامت ، پولیس سٹیشن اسسٹنٹ کوثر علی جعفری سمیت23افسران شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close