شہر شہر

فیروزوالہ : ڈاکوئوں نے 40لاکھ روپے چھین لئے، مزاحمت پر فائرنگ

فیروزوالہ (نمائندہ کماس )ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکووں نے تاجر سمیت متعددافراد کو روک کر لوٹ لیا بتایا گیا ہے تاجر خضر حیات اپنے ساتھی کے ہمراہ کار پر سوار ہو کر لاہور سے نارروال جا رہا تھا کوٹ یعقوب کے قریب پہنچے موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر انہیں رو ک کر چھ لاکھ روپے کی رقم اور دوموبائل چھین لئے ۔ ڈاکووں نے شاہدرہ میں طارق محمود کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ کو یر غمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی و دیگر سامان لو ٹ کر لے گئے ۔ ڈاکووں نے ایک ورکشاپ میں داخل ہو کر اسکے مالک منیر احمداور اسکے بیٹے زاہد وغیرہ کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر نقدی موبائل چھین کر لے گئے ۔تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ تاریخی قلعہ کے قریب دن دیہاڑے تین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے نجی کمپنی کے کیشئر سے گن پوائنٹ پر 40لاکھ روپے نقدی چھین لی مزاحمت پر فائرنگ کردی جس پر گاڑی کا ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا چوروں نے نعمان کے گھر داخل ہو کر ہزاروں روپے کا قیمتی سامان چوری کر لیا ۔ شاہدرہ میں نامعلوم چوروں نے نصیر احمد کی دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کا سامان چوری کر کے لے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close