شہر شہر

قرآن پاک کی بیحرمتی کرنیوالے عذاب الٰہی کو دعوت دے رہے ہیں:صوفی مسعوداحمد صدیقی

لاہور (پ ر) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل عاشق رسول ؐ، قائد روحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے ناروے میں قرآن مجید کی سرعام بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالے عذاب الٰہی کو دعوت دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح بھرے مجمع میں سرعام ناپاک جسارت کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کی بجائے عالمی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کہاکہ اقوام عالم کو اس لرزہ خیز ناپاک جسارت کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور اس کے مرتکب افراد کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو تنظیم مشائخ عظام پاکستان عالم گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریگی۔ صاحبزادہ پیر الطاف حسین نقشبندی نے کہاکہ اس ناپاک جسارت سے تمام امت مسلمہ کے دلوں کو ٹھیس پہنچی ہے او آئی سی کو فوری طور پر امت مسلمہ کا اجلاس طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈکروانا ہوگا۔ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے اجلاس سے پیر محمد جنید نقشبندی، پیر محمد ناصر گل نقشبندی، پیر سید عدنان اکرم نقشبندی، پیر محمد راشد نقشبندی سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ اختتام پر اس ناپاک جسارت کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ بھی کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close